خوشاب ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں نے تمام محکموں کے سربراہان و
افسران کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور پیشگی سدباب کے لیے حکومت
پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر پوری طرح عمل کریں۔وائرس سے اپنے آپ کو
محفوظ رکھیں اوراپنے اپنے دفاتر میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کریں ڈپٹی کمشنراپنے آفس کے کانفرنس ہال میں
اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں۔اجلاس میں ضلعی انتظامی افسران اورتمام محکموں کے
سربراہان اورافسران موجود تھے -ڈپٹی کمشنر نے گائیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ دوسرے
افراد سے فاصلہ رکھ کر بات کریں کھانسی نزلہ زکام والے افراد اپنی سکریننگ کروائیں۔ تمام محکمہ جات تمام حفاظتی اقدامات ضرور
اپنائیں انہوں نے کہاکہ دفاتر کے دروازے کھلے رکھیں ۔ٹاول کی بجائے ٹشو پیپرز کا
استعمال کریں۔ہاتھوں کی صفائی کے لیے سوپ کا استعمال لازمی کریں اور خاص کر اپنے
لوئر سٹاف کو ان حفاظتی اقدامات پرعمل کروانے کو یقینی بنائیں انہوں نے بتایا آفیشل میٹنگز کو بھی محدود کر دیا گیا ہے
صرف کورونا،پولیو اور ڈینگی وغیرہ کی میٹنگز کی جاسکیں گی-ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ
سپورٹس آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری یا پرائیویٹ سپورٹس سرگرمیوں پر کڑی نظر
رکھیں اور ان کی ہر گز اجازت نہ دیں۔
Post Top Ad
Responsive Ads Here
Tuesday, 17 March 2020
ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں نے تمام محکموں کے سربراہان و افسران کو ہدایت کی ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post Bottom Ad
Responsive Ads Here
Author Details
تعصب سے پاک نیٹورک

No comments:
Post a Comment